کراچی (کامرس ڈیسک)چیف آپریٹنگ آفیسر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خرم خلیل نینی تال والانے ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظرعبدالرحمٰن، سلطنت آف عمان کے نائب قونصل جنرل حمود ناصر النہدی کیلئے اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر حذیفہ علی اصغر، شاہد قریشی، کامران اللہ والا کیلیفورنیا پیزا اور صدا بہار کے مالک، حسن مختار، علی رضا اور ڈی آئی جی عامر فاروقی اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خرم خلیل نینی تال والانے ملائشین قونصل جنرل خیرالنظرعبدالرحمٰن سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بہتری کیلئے ان کی تجاویز طلب کیں۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظرعبدالرحمٰن کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈسٹریل پارک کے قیام کیلئے اپنے وژن کا اظہار کیا۔ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظرعبدالرحمٰن نے صنعتی پارک کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی پارک شہر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو رہائشی یا تجارتی ضروریات کے بجائے صنعتی استعمال کیلئے زون کیا جاتا ہے۔ صنعتی پارکوں میں آئل ریفائنری، بندرگاہیں، گودام، تقسیم کے مراکز اور کارخانے شامل ہو سکتے ہیں۔ صنعتی پارک روزگار کے مزید مواقع پیدا کرتے ہیں اور مزدوروں کی نقل و حرکت میں اضافہ کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے یونٹ محنت کش ہیں، اس لئے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں کارکنوں کیلئے مواقع موجود ہیں، ایک صنعتی پارک کو بزنس پارک یا آفس پارک کے زیادہ "ہیوی ویٹ"ورژن کے طور پر سوچا جا سکتا ہے، جس میں دفاتر اور ہلکی صنعت بھی ہوتی ہے۔سلطنت آف عمان کے نائب قونصل جنرل حمود ناصر النہدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو سلطنت آف عمان میں استعمال کرنے کیلئے بھی سوچا جا سکتا ہے۔ سلطنت آف عمان پاکستان کیلئے ایک اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز ثابت ہوسکتی ہے اور پاکستان کو تجارتی مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظرعبدالرحمٰن اور سلطنت آف عمان کے نائب قونصل جنرل حمود ناصر النہدی نے چیف آپریٹنگ آفیسر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خرم خلیل نینی تال والاکا شکریہ ادا کیا۔