استعفوں کی منظوری سوچی سمجھی سےاسی چال،متعدد مقاصد پورے ہونگے 

Jan 18, 2023


اسلام آباد (عترت جعفری)قومی اسمبلی کے سپےکر کی طرف سے پی ٹی آئی کے35 ارکان کے استعفوں کی منظوری کوئی ردعمل کا معاملہ نہےں ہے بلکہ ےہ سوچی سمجھی سےاسی چال ہے جس سے بہت سے مقاصد پورے ہو سکتے ہےں ، ےہ فےصلہ تو پہلے کا تھا مگر اس پر عمل کے لئے گرےن سگنل گذشتہ روز تےن بڑوں کی ٹےلی فونک بات چےت مےں دیا گیا ،سےاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا باعث پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان کے بےانات بنے جن مےں انہوں نے صدر مملکت کو وزےر اعظم کے لئے قومی اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لےنے کے بارے مےں بات کی ،جبکہ قومی اسمبلی مےں واپس آنے کا عندےہ بھی دےا ،حکومت کو اب ایم کےو اےم اور دےگر ا تحادی جماعتوں کی جانب سے دباو کا بھی سامنا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی مےں عددی حےثےت کو کمزور کرنا لازمی ہو چکا تھا ،اس طرح اعتماد کے ووٹ ،کسی اتحادی جماعت کی علےحدگی ،اپوزےشن لےڈراورپی اے سی کے سربراہی کے حوالے سے اپنا دفاع مضبوط کےا گےا ہے ،پی ٹی آئی اب نئی صورت حال مےں اگرایوان میں واپس آتی ہے تو بھی اس کے لئے اپوزےشن لےڈر کی تعیناتی کے لئے اپنے ارکان کی اکژےت کو ثابت کرنا آسان نہےں ہو گا ،کےونکہ پہلے ہی اےسے ارکان اےوان مےن بےٹھے ہوئے ہےں جو پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کرتے ہیں ،اور ان کاایک نامزد رکن ہی اپوزےشن لےڈر ہے ،اس نئی صورت حال میں اگر وزےر اعظم اعتماد کا ووٹ لےں تو اس وقت کے نامکمل اےوان مےںان کو ووٹ مل جائےگا ۔
 سےاسی چال

مزیدخبریں