دنیاپور ( نامہ نگار) دنیاپور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے نتائج متنازعہ ہوگئے ، پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو نے فریقین کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا تفصیل کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے امیدوار چوہدری طاہر رسول گروپ نے چئیرمین الیکشن بورڈ میاں حسین بخش اشفاق اور مبینہ طور پر دھاندلی کر کے جیتنے والے امیدواران کے خلاف پنجاب بار کونسل میں پیٹیشن دائر کر دی ہے جس پر پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی چئیرمین نے چئیرمین الیکشن بورڈ،صدر ظفراقبال بھٹی،سیکرٹری عبدالروف وڑائچ کو ریکارڈ سمیتکل 19 جنوری کو پنجاب بار کونسل میں طلب کر لیا ہے یاد رہے کہ چوہدری طاہر رسول گروپ نے پنجاب بار کونسل میں اپنی پٹیشن میں 14 جنوری کو ہونے والے دنیاپور بار الیکشن میں الیکشن بورڈ پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے ۔
دنیاپور بار
دنیاپور بارکے الیکشن متنازع،پنجاب بار کونسل نے فریقین کو کل طلب کرلیا
Jan 18, 2023