خان گڑھ (خبر نگار)رکشہ کی ٹکر سے شہری جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق موضع لانگ کا رہائشی آم کا بیوپاری خالق لانگ خان گڑھ سے سودا سلف لے کر گھر جا رہا تھا کہ نہر بنگلہ خانگڑھ پر کراسنگ کے دوران رکشہ سے ٹکرا گیا۔ جسے نازک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ لایا گیا لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوارٹر مظفر گڑھ لے جاتے ہوئے مضروب راستے میں دم توڑ گیا۔
خان گڑھ، رکشہ کی ٹکر سے شہری جاں بحق
Jan 18, 2023