جہانیاں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیاں، خواتین کا احتجاج

Jan 18, 2023


ملتان،جہانیاںرحیم یارخان ( سماجی رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت،کرائم رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیاں، خواتین کا احتجاج، امدادی رقوم میںکٹوتی،2ریٹیلرز گرفتار، 3کا کا لائسنس منسوخ  ملتان سے سماجی رپورٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے امدادی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوںکی متعدد شکایات پر بی آئی ایس پی حکام نے مختلف کاروائیوں کے دوران احمد پور شرقیہ کے عبداللہ موبائل شاپ کے خلاف 300 روپے فی کس کٹوتی کرنے خانپور کے کیمونی کیشن سنٹر کے مالک کے خلاف 2 ہزار روپے کٹوتی کرنے پر جبکہ ڈی جی خان کے بلوچ موبائل سنٹر کی جانب سے امدادی رقوم سے 500 روپے فی کس غیر قانونی کٹوتی میں ملوث پاکر ان کے لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ۔جہانیاںسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جہانیاں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم لینے میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک پیسے لینے کے لیے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں بیٹھنے کاکوئی انتظام نہیں اور نہ ہی پینے کا پانی ہے خواتین سڑک کنارے زمین پر بیٹھ کر ٹوکن کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں خواتین کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز پیسوں کی کٹوٹی کرتے ہیں سفارشی افراد کو پیسے ملتے ہیں مرد و خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے سہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ کیاہے۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے پاکستان کالونی دھریجہ نگر کے علاقوں میں ریٹیلرزاحساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں غیرقانونی کٹوتی کرنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے مطلوبہ علاقوں میں چھاپے مارکر احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم میں کٹوتی کرنے والے 2ریٹیلرزانوارالحق اور عبدالغفار کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں