ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل انتخابات ہیں،اورنگ زیب کھچی


میلسی (تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر  ایم این اے محمد اورنگ زیب خان کھچی اور سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ نئے قومی الیکشن اب نوشتہ دیوار بن چکے ہیں پاکستا ن اس وقت بحرانوں کے فیصلہ کن حالات میں داخل ہو چکا ہے اور اس کو مزید عالمی تنہائی سے بچانا ضروری ہے  اور اس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ  چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے  بہتر مستقبل کے لیے قو می اسمبلی میں واپسی کا عندیہ  دیا ہے۔تاکہ نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے من مانی سے وفاقی حکومت کو  کھلا میدان نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عرصہ اقتدار میں میلسی کی عوام سے کیے جانے والے تمام وعدے پورے کیے اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باوجود حلقہ کے عوام کو 8 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس دلوائیں۔

ای پیپر دی نیشن