ملتان(وقائع نگارخصوصی)کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شمار کنندگان ‘جواب دہندگان کے درمیان تعاون کامیاب مردم شماری کیلئے ناگزیر ہے۔یکم فروری تا 4مارچ تک مردم شماری جاری رہے گی۔مردم شماری کو ملک کی منصوبہ بندی کیلئے اہم ذریعہ سمجھاجاتا ہے ملکی آبادی کی مستقبل کی ضروریات بارے مردم شماری کا کلیدی کردار ہے۔ڈویژن میں5559شمارکنندگان‘873سپروائزر مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ڈویژن بھر میں مردم شماری کیلئے9975بلاک بنائے گئے ہیں۔ملک بھر میں 7ویں خانہ ومردم شمار پر 34ارب روپے لاگت آگے گی۔ہر شہری پورٹل پرڈجیٹل مردم شماری میں ازخود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکے گا۔
کمشنر