گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف امیدوار پی پی64چوہدری بصیرت چشتی کی تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت، ضلعی سر پرست اعلیٰ پیر سید محمد فاروق شاہ سیفی و دیگر نے ان کی دستار بندی کی اور انہیں تحریک لبیک پاکستان کا پی پی 64 میں امیدوار نامزد کردیا، چوہدری شاہد وڑائچ ناظم خدمت خلق ، چوہدری جمشید مہر ،ناظم اعلیٰ چوہدری اظہر عطاری ،ناظم نشر و اشاعت ڈاکٹر امیر حمزہ، ملک عمران سیفی، یاسرشہزاد ، نائب ناظم اعلیٰ محمد طارق نے بصیرت چشتی کو شمولیت پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،اس موقع فیاض سیفی کونسلر،شاہد سیفی ،رانا راشد پیر ،حافظ ساجد ،عبدالحفیظ سندھو،رانا بابر ،عبداللہ، کاشف لیاقت ،شہزاد مہرنے ساتھیوں سمیت چوہدری بصیرت علی چشتی کی بھرپور حمایت کااعلان کیا۔