قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات کے افسروںنے ٹریفک پولیس سے ملکر مین حافظ آباد روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بے جا تنگ کرنے کا وطیرہ بنا لیا۔شہریوں شیخ عبدالرحمن مہتہ،سیٹھ عمران بشیر سابقہ کونسلر،شیخ محمد اصغر،ابا طارق کمال،مدثر ضیا ودیگر نے بتایا ہے کہ عملہ محکمہ ماحولیات علاقہ بھر میں آلودگی پھیلانے والے متعدد بھٹوں اور فیکٹری ملز وغیرہ کو جرمانے کرنے کی بجائے مسافروں کو بے جا تنگ کررہے ہیں شہریوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات والے اندراج مقدمہ کی دھمکی دیکر مسافروں سے ہزاروں روپے بٹورتے رہے اور رشوت نہ دینے والے 4 ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں بند کردیا جو کہ سخت زیادتی ہے قلعہ دیدار سنگھ لدھیوالہ وڑائچ کی مقامی انجمن تاجران سیاسی،سول سوسائٹی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے اور مسافروں کو بے جا تنگ کرنے سے روکا جائے انہوں نے یہ بھی کہا ہے اگر یہ سلسلہ رکا نہ تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
قلعہ دیدار سنگھ:محکمہ ماحولیات کے افسر،ٹرےفک پولیس سے ملکر شہرےوں کو تنگ کرنے لگے
Jan 18, 2023