علی پورچٹھہ(نامہ نگار )جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کا سپاہی بن کر مسلم لیگ ن کو مضبوط و منظم بنانے کیلئے کام کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن پی پی 52 اعجاز احمد پرویا نے"نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں گے مخالفین کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر ایک ہی مخلص قیادت اور جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھا، بےشمار مسائل سے دوچار ہونا پڑا مگر کبھی قدم نہیں ڈگمگائے ،مشرف دور میں جیل جانا پڑا ،2008 ،2013، 2018 کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا اسکے باوجود قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے نامزد امیدوار کو کامیاب کرایا ،انہوں نے کہا کہ پارٹی اس وقت مضبوط نہیں ہو سکتی جب تک مخلص اور متحرک کارکنان کو ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے پاکستانی سیاست کو ابن الوقت اور لوٹوں نے بہت نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا اگر پارٹی قیادت نے موقع دیا تو انتخابات میں پی پی 52 علی پور چٹھہ سے بھرپور حصہ لیں گے ۔