گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ڈی سی کالونی انتخابات کے حوالے سے آرائیں برادری کا اجتماع فا¶نڈر گروپ کے نامزد امیدوار فنانس سیکرٹری مہر محمد فاروق شیرا ، میاں الیاس مہر، میاں عماد ظفر کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں آرائیں برادری کے سربراہ انور مہر، چیئرمین انجمن آرائیاں حاجی سرفراز مہر، صدر پنجاب طیب مہر، نائب صدر سٹی حاجی اقبال مہر، چوہدری سیف، میاں اشتیاق مہر، مہر ریاض،بلال مہر، الیاس اشرف جندریا، میاں سعید، چوہدری امتیاز،ایم سیون گروپ کے اکرام کھوکھر، میاں سعود الحسن ڈار، میاں عطاءالرحمن چوہدری شبیر وڑائچ،چوہدری ناصر مہر، چوہدری شہباز احمد، چوہدری شہباز رشید میاں رفیق،سہیل سرفراز، میاں طاہر، چوہدری نویدسمیت سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور فا¶نڈر گروپ اور اسکے نامزد امیدوار برائے فنانس سیکرٹری مہرمحمد فاروق، امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبران میاں عماد ظفر، میاں الیاس مہر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر امیدوار برائے صدر حاجی امجد سلیم بٹ نے کہا کہ اپنے تین سالہ دور میں ڈی سی کالونی میں ریکارڈ ترقیاتی کام پائیہ تکمیل تک پہنچائے ڈی سی کالونی کا با¶نڈری وال، سوسائٹی کا اپنا سیوریج سسٹم، ایکسٹینشن ٹو میں ڈویلپمنٹ اور وہاں پلاٹس ممبران کو فوری قبضہ دیا آج وہاں تیزی سے گھر پلازے بن رہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی انتخابات میں مفاد پرست عناصر ایک چھتری تلے جمع ہو چکے ان کا منشور لوٹ مار ہے، ڈی سی کالونی کے رہائشی اب انکے جھانسے میں آنے والے نہیں بلکہ انتخابات میں ان کا محاسبہ کرینگے ۔