ن لیگ کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی :شکیل عطاءاللہ 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی چودھری شکیل عطاءاللہ ورک نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں حاجی غلام نبی ورک اور چودھری فضل حسین ورک سے ہونیوالی ملاقات میں کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی تحلیل کر کے عمران خان سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے تو دوسری طرف اس سے ن لیگ کی سیاست بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہے ان کے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں نئے انتخابات میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی قیادت میں ن لیگ اور انکے اتحادیوںکو تاریخی عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ سمیت تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی کامو ں کو بھی مکمل کیا جائیگا اوراس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن