اداروں کی تذلیل کی جاری سازش  قابل قبول نہیں: حسن سردار


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کوآرڈینیٹر پی پی 136میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ لاڈلے کے حالیہ بیانات قومی سلامتی کے اداروں پر سوالیہ نشان ہیں اور اس پر اداروں کی خاموشی بڑی معنی خیز ہے عمران خان اداروں کو ٹارگٹ کرنے کے ساتھ ان کی تذلیل کرنے اور انکی اتھارٹی کو چیلنج کر رہے ہیں یہ دباو¿ ڈال کرانتخابات میں مرضی کے نتائج چاہتے ہیں، اداروں کی تذلیل کی جاری سازش قابل قبول نہیں یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو عمران خان کا راستہ قوم روکے گی،نواز لیگ کی قیادت کو جس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن