عمران خان لیکچر دیکر قوم کو مزید  بیوقوف نہےں بنا سکتے: ملک پروےز

Jan 18, 2023


شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ماضی کے دور حکومت کے دوران ملکی بقاء،سلامتی ،خودمختاری اور معاشی خوشحالی کیلئے کوئی عملی اقداما ت نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے مسائل اور بحران پوری قوم کا مقدر بن گئے عمران خان لیکچر دیکر قوم کو مزید بیوقوف بنانے کی بجائے اصلاحی پہلوﺅں کی طرف آئیں ۔ پی ڈی ایم ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر صدر انجمن تاجران میاںذیشان پرویز ، شیخ عظیم جاوید ، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، احمد خورشید ، شیخ یعقو ب بگا‘ اکبر علی چوہان سمیت دیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں