قصور(نمائندہ نوائے وقت) ممبر پاکستان بار کونسل امیدوار برائے صدر ہائیکورٹ بار اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہے گے کالے کوٹ کی عزت و احترام اور وقار کی ہر صورت عزت کرانا ہماری زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار قصور کے وکلاءکی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے وکلا کی خدمت کی سیاست کرتے آرہے ہیں وکلا اور عدلیہ میں پڑی خلیج کو کم کریں گے اور بار اور بنچ کے تعلقات کو مضبوط تر کریں گے اور وکلا کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور وکلا کے لیے پروٹیکشن ایکٹ کو یقینی بنائے گے تا ہم اپنی بار کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں گے ۔
وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہے گے :اشتیاق احمد
Jan 18, 2023