نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سرحدی دیہات مقبول پور میانی دوست پوراور دودھے سمیت دیگر دیہات کے کسانوں نے گفتگو کرتے بتایا کہ بھارتی سرحد قریب ہونے کی وجہ سے جنگلی سور ہماری فصلوں میں گھس آتے ہیں اور تیار فصلیں تباہ کردیتے ہیں چند ماہ قبل مقبول پور میانی کا رہائشی جنگلی سوروں کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا تھاان جنگلی سوروں کو بھگانے کےلئے ہم کتے استعمال کرتے ہیں گزشتہ رات مکئی کی فصل میں جنگلی سور گھس آئے کتوں کی مدد سے باہر نکالنے لگے تو محکمہ وائلڈ لائف انسپکٹر نے کسانوں کو شدید سردی میں بیٹھائے رکھا اور تقریبا چھ گھنٹے کے بعد دس کے قریب زمینداروں سے فی کس پانچ ہزار اور ایک زمیندار سے بیس ہزار لے کر چھوڑا گیا زمینداروں کا کہناکہ جنگلی سور ہماری فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان ہوتاہے وائلڈ لائف حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جوظلم کیا گیا اس کی انکوائری کر کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔