تحصیل ٹیکسلاکے نواحی جڑواں،تحصیل فتح جنگ کے مشہورگاوںپنڈنیازیاںمیںمشہورکاروباری وسماجی شخصیت راجہ زاہدمحمودآف راولپنڈی اورٹیکسلابلدیہ کے سابق کونسلر،مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماءحاجی شیخ ساجدمحمودنے اپنے مویشی پال زرعی فارم پر مشترکہ طورپراپنے سیاسی اورغیرسیاسی دوستوںکے ساتھ زراعت وباغبانی سے منسلک دوست احباب کے اعزازمیں پنڈ نیازیاں وادی میںپرتکلف دعوت ظہرانہ کااہتمام کیا،متذکرہ تقریب اگرچہ غیرسیاسی تھی تاہم تقریب میںمسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدرملک ابراراحمد،سابق میئرراولپنڈی سردارمحمدنسیم خان،سابق ایم پی اے فتح جنگ سردارافتخار احمدخان مٹھو،آل پاکستان متحدہ انجمن تاجران کے مرکزی صدرحاجی شاہدغفورپراچہ،ن لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر،سابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق،سابق چیئرمین بلدیہ ٹیکسلاشیخ وحیدالدین ،ڈویژنل نائب صدرذیشان صدیق بٹ ،کونسلر بلدیہ عمررشیدخان ،اور راولپنڈی کی متعددیونین کونسلوںکے چیئرمین،وائس چیئرمین اورممبران کی شرکت کے باعث عملی طورپر سیاسی تقریب کاروپ دھارگئی۔میزبان شیخ ساجد محمود، راجہ زاہدمحمود،شیخ ظہیرالدین،شیخ عمرفاروق، ملک یاسرمحمودگجر قریبی رفقاءکے ہمراہ استقبالیہ پر مہمانوںکو”جی آیاںنوں“کہنے کیلیئے متحرک رہے۔ دیگرمہمانوںمیںٹھیکیدارحاجی میرحسرت بلال، حاجی چن زیب صراف،حاجی ملک نصیر الدین چیئرمین کوہستان گروپ،معروف کاروباری شخصیت شیخ وقاراحمد،ملک مبشرسلیم صادق،یونین کونسل گڑھی افغاناںکے چیئرمین خان محمدانورخان ،بلدیہ ٹیکسلاکی سیاست کے بادشاہ گرشیخ محبوب الہی،سعودالقیصر،شیخ اورنگزیب ،انجینئر ملک مسعودعمران،ملک ندیم عمران ایڈوکیٹ ،حاجی تنویرعمران،شیخ محمدسعید،شیخ محمدنعیم تاج ،ٹھیکیدار شیخ ریاست علی،ٹھیکیدار محمدخٹک،ضلع اٹک،ضلع راولپنڈی کے بلدیاتی اداروںکے افسران اورموجودہ وسابق پولیس افسران کی بڑی تعدادبھی شامل تھی،پنڈنیازیاںکی خوبصورت وادی میںپرسکون ماحول سے لطف اندوزہونے کیلیئے جب سیاسی اورغیرسیاسی شخصیات کااکٹھ ہوا،توماحول کی رونق مزیددوبالاہوگئی،اس موقع ڈویژنل صدرملک ابرار احمد ،راولپنڈی ضلع کے صدرحاجی عمرفاروق ،سابق ایم پی اے فتح جنگ سردارافتخار احمدخان ،اورسردارمحمدنسیم خان نے جہاں میزبانوں راجہ زاہد،اورشیخ ساجد محمودکا شکریہ اداکیا ،وہاں حالات حاضرہ پربھی گفتگوکی،ملک ابراراحمدنے کہاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ،آئین کے مطابق مزیدکاروائی کوآگے بڑھایاجائے گا،ضمنی الیکشن کروانا الیکشن کمشن کاکام ہے جبکہ ہم اپنی قیادت میاںنوازشریف اورمحترمہ مریم نوازکی زیرقیادت ہونے والے فیصلوںکے منتظرہیں،پارٹی قیادت جوفیصلہ کرے گی،اورجوہدایات جاری کرے گی،ہم اس کے مطابق میدان عمل میںنکل کراپنا کردارادا کرینگے،انہوںنے کہاکہ مشکلات بہت ہیں،تاہم وزیراعظم میاںشہبازشریف اوران کے دیگرسیاسی رفقاءملک وقوم کومشکلات وبھنورسے نکالنے کیلیئے ٹھوس بنیادوںپرایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں،اورانشاءاللہ بہت جلدبہتری آئے گی،حاجی عمرفاروق نے کہاکہ جنیواکانفرنس اورامارات کے دورے کے بعدوزیراعظم نے تیل ڈیزل اورپیٹرول کی قیمتوںمیںجس نمایاںکمی کااعلان کیاہے،اس کے مثبت اثرات ظاہرہونگے۔