پاکستان میں معاشی بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔ خام مال نہ ملنے کی وجہ سے متعدد چھوٹی صنعتیں بند ہوگئیں، ٹیکسٹائل گارمنٹس سمیت دیگر صنعتوں کی پیداوار بھی آدھی رہ گئی ہے۔ پاکستان ایپرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی کہتے ہیں کئی صنعتی یونٹس بند پڑے ہیں، جو باقی ہیں ان کی پیداوار بھی نصف رہ گئی ہے۔ دوسری جانب صنعتوں سے منسلک کئی مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ متعدد بیروزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کام ہی نہیں ،مزدوری کیسے ملے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دی تھی کہ 2 جنوری سے ضروری اشیا کی ایل سیز کھولی جائیں تاہم بندرگاہ پر اب تک خام مال کلئیر نہ ہونے سے پیداواری عل متاثر ہے۔
پاکستان میں سنگین معاشی بحران ، چھوٹی صنعتیں بند
Jan 18, 2023 | 10:54