خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل۔

خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ، گورنر غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر 9 بج کر 15 منٹ پر دستخط کردیے۔

ای پیپر دی نیشن