پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ، قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں: شاہ محمودقریشی۔

Jan 18, 2023 | 11:59

 پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا جب کہ اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں، ہم پاکٹ یونین اپوزیشن لیڈر کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی اپوزیشن لیڈر لے کر آنا چاہتے تھے، ہمیں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد پر استعفے قبول نہیں ہوسکتے، اگر ڈی نوٹیفائی کرنا ہے تو سب کو کریں، الیکشن کمیشن لوگوں کی نظروں میں کتنا گرے گا۔

مزیدخبریں