نقل کا سلسلہ ختم، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے

امتحانات میں نقل روکنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے پی سی ٹو کی منظوری دے دی گئی ہے۔چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، پی پی ایس سی میں 300 بھرتیوں کا کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...