پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاق وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت اب بھی وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائیں گے ، میرا خیال ہے کہ 10 سے 15 دنوں میں وفاقی حکومت سے جان چھوٹ جائے گی ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے احمقانہ فیصلے کئے ہیں، ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ ہمارے استعفے قبول کئے جائیں ، قانون کہتا ہے کہ قومی اسمبلی میں جس کے پاس نمبرز زیادہ ہوں ،اپوزیشن لیڈر اسی کا ہوگا، حکومتی ذمہ دار اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 60 فیصد کے قریب ملک اب الیکشن کی طرف جائے گا،800 میں سے 500 نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں، بہتر ہوگا باقی ملک بھی اب الیکشن کی طرف بڑھے۔