لاہور ہائیکورٹ: لاشوں کی بیحرمتی کیس، پنجاب حکومت کا جواب مسترد

نشتر ہسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی اور لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیےدرخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا جواب مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب بھر کےہسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے نظام پرعمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت عالیہ نے نشتر ہسپتال کی چھت سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کے معاملے پر حکومت پنجاب کی جانب سے جمع کرایا گیا مبہم جواب مسترد کردیا، عدالت نے ہدایت کی کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے لاشوں کےبائیومیٹرک نظام کی تحریری تفصیلات جمع کرائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن