اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی سے ثابت ہو چکا کہ الیکشن کمیشن، مجرموں کے گروہ اور انکے سرپرستوں نے ای وی ایمز کی راہ میں کیوں روڑے اٹکائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن، ریاست اور پی ڈی ایم اسی قسم کے انتخابات چاہتے ہیں تو ملک کو وہ استحکام، جو انتخابات کے انعقاد سے جڑا ہے کبھی میسر نہ ہو گا. اس قسم کے دھاندلی زدہ انتخابات احتجاج، پولرائزیشن اور انتشار کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔
ہوئےجس سےبڑےپیمانےپر گڑبڑ کےامکانات ہیں۔اگر ECP،ریاست اور PDM اسی قسم کے انتخابات چاہتےہیں تو ملک کو وہ استحکام، جو انتخابات کے(صاف شفاف) انعقادسےجڑا ہےکبھی میسر نہ ہوگا بلکہ اس قسم کےدھاندلی زدہ انتخابات احتجاج، پولرائزیشن اور انتشار کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ میں تازہ ترین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹس کے بعد واضح ہو چکا، پیپلز پارٹی آزادانہ و شفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں، پیپلز پارٹی ووٹوں کے حصول کیلئے طاقت، بلیک میلنگ، پولیس اور پیسے کا استعمال کرتی ہے.ای وی ایمز شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ای وی ایمز سے دھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کے دروازے بند ہوتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے وہ نتائج جنہیں بیشتر مقامات پر چند گھنٹوں ہی میں سامنے آ جانا چاہیئے تھا، کئی روز کی ناقابل فہم تاخیر سے موصول ہوئے جس سے بڑے پیمانے پر گڑبڑ کے امکانات ہیں۔
سرپرستوں نےEVMs کی راہ میں کیوں روڑے اٹکائے۔EVMs شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں جس سےدھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کےدروازےبند ہوتےہیں۔بلدیاتی انتخابات کےوہ نتائج جنہیں بیشترمقامات پر چندگھنٹوں ہی میں سامنےآ جانا چاہیئےتھا کئی روز کی ناقابلِ فہم تاخیرسےموصول
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2023