ایمازون نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی برطرفیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کے شروع میں ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔بلومبرگ کے مطابق یہ برطرفیاں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب آن لائن خریداری کے رجحان میں کمی آئی ہے اور ایمازون خود کو ممکنہ کساد بازاری کے لیے تیار کر رہا ہے کیونکہ اس کے صارفین کی خرچ کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔ کٹوتیوں کے رجحان کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا اور ابتدائی طور پر ایمازون کے ڈیوائسز اور سروسز گروپ پر سب سے زیادہ مشکل پڑی تھی، جو Alexa ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور ایکو سمارٹ سپیکر بناتا ہے۔ برطرفیوں کا تازہ ترین دور بدھ کو شروع ہونے والا ہے، یہ زیادہ تر ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کے ملازمین کو متاثر کرے گا۔
ایمازون کا 18 ہزار برطرفیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
Jan 18, 2023 | 22:39