مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی سہ ماہی تک 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنا ہوگا۔کمپنی کے مطابق ملازمتیں ختم کرنے سے مائیکروسافٹ کو 1.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ہر شیئر کے منافع پر 12 سینٹ کمی آئے گی۔پچھلے سال جولائی میں مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ مختصر تعداد میں ملازمتیں ختم کی گئی ہیں لیکن امریکی میڈیا ادارے نے بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ نے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا ہے۔کورونا وبا ختم ہونے کے بعد سے مائیکروسافٹ کی ونڈوز اور دیگر سافٹ ویئرز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن