خیبر پی کے : 35 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹ‘ 5 ہزار ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور سمیت صوبے بھر میں 35سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے 12اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ آٹھ فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات کے لئے صوبائی سطح پر اہم ترین اجلاس آج ہو گا۔ محکمہ داخلہ میں ہونے والے اہم ترین اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے آٹھ فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات کے بارے میں سکیورٹی پلان کی منظوری دیدی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے 35سے  زائد سیاسی شخصیات کو سکیورٹی تھریٹس ہیں تاہم سکیورٹی صورتحال کے باعث ان کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں ۔ جبکہ انتخابات کے لئے صوبے میں ایف سی کے 5 ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے میں یکم فروری سے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔  فروری کے پہلے ہفتے میں پانچ ہزار ایف سی اہلکاروں کی خدمات صوبے کے حوالے کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...