تہران (نیٹ نیوز) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کرنل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے کرنل حسین علی جاویدانفر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے واقعے کو ‘‘دہشت گردانہ’’ حملہ قرار دیا۔