سیاسی تقسیم‘ معاشی مشکلات جیسے چیلنجز درپیش‘ حل کیلئے اتفاق رائے کی ضرورت: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لئے قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی تقسیم اور معاشی مشکلات جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ امید ہے آئندہ منتخب حکومت ان مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے کام کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لئے اہل قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔ نگران حکومت آئین کے تحت کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جو ذمہ داری ہمیں ملی ہے اسے بہتر طریقے سے انجام دیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں۔ جے یو آئی سمیت کئی دوسری جماعتیں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...