لاہور( خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی قیام پاکستان کے بعد سے سیاست کے میدان میں موجود ہے لیکن آج تک جے یو آئی کے کسی رکن اسمبلی پر کرپشن قرضہ معاف کروانے اور بھتہ خوری کا الزام نہیں لگا۔ جے یو ائی صاف دامن کیساتھ قوم کے سامنے کھڑی ہے اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ عوام کتاب کے نشان پر مہر لگا کر جمعیت کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک میں اس وقت جتنے بحران ہیں جے یو آئی ہی ان بحرانوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر سکتی ہے۔ہاشم تھامی نے فلسطین فنڈ کیلئے 2 لاکھ دینے کا اعلان کیا۔