لاہور(خصوصی نامہ نگار )دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ نئی الحاد ی فکر کے آگے بندباندھنے کی ضرورت ہے۔ قرآن وحدیث کی تعلیم دنیا، قبر اور حشر میں کام آئے گی۔تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونے سے ہی دین وآخرت میں کامیابی ممکن ہے۔آج جو طلبہ مدارس سے فارغ ہوکر جارہے ہیں۔ وہ قوم کے معمار ہیں۔علماء کرام اخلاص و تقویٰ کے ساتھ حفاظت دین اور خدمت اسلام کے فرائض انجام دیں۔خدمت اسلام کیلئے جدید وسائل کو استعمال میں لاکر امت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں۔
نئی الحاد ی فکر کے آگے بندباندھنے کی ضرورت ہے:راغب حسین نعیمی
Jan 18, 2024