لاہور(نیوز رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان وپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ، ودیگر نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیو انکیشمنٹ رولز میں ملازمین کش ترامیم نے ملازمین کو معاشی ابتری کی طرف دھکیل دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے 2 ماہ قبل صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی لیکن آج تک رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں اور لیو انکیشمنٹ رولز میں ملازمین کش ترامیم کو فی الفور واپس لیں وگرنہ پنجاب ٹیچرز یونین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے اعلان کردہ احتجاجی شیڈول کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی سطح آج احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرے گی۔