لاہور ( خصوصی نامہ نگار )معین الدین چشتیؒ، بر صغیر میں سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے موید اور بین المذاہب مکالمہ کے امین تھے۔ انتہا پسندی، تشدّد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے طرز زیست سے اکتساب فیض وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محراب ومنبر اور سجادہ و مصلی قومی سا لمیت کے تقاضوں سے آگاہ او ردفاع وطن کیلئے ہر طرح کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری و دیگر نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی مناسبت سے خواجہ اجمیر’’ عالمی تصوّف کانفرنس‘‘کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔