قونصل جنرل چائینہ کاماہرین ماحولیات کے ساتھ پی اینڈ ڈی ،لاہور چیمبرکا دورہ  

لاہور (کامرس رپورٹر ) قونصل جنرل چائینہ ژاؤ شیرین نے ماہرین ماحولیات کے ہمراہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا اور وہاں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب افتخار علی سہو کے ہمراہ پنجاب اور چائینہ کے ماحولیاتی ماہرین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چائینہ سے آئے ماہرین ماحولیات کے علاوہ سیکرٹریز زراعت ، ماحولیات، ٹرانسپورٹ ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چائنہ سے آئے ماہرین کو ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔افتخار علی سہو نے بتایا کہ  ماحولیاتی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔دریں اثناء چینی قونصل جنرل ژائو شیریں کی قیادت میں چینی ماحولیاتی ماہرین کے ایک وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے ماحولیاتی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن