’’باہمی ترقی کے 60 سال‘‘ ،ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ وینڈرز کانفرنس 2024ء 

لاہور (کامرس رپورٹر) ملت ٹریکٹر کی انجینئرنگ کامیابیوں کو منانے کیلئے لاہور میں فلیٹیز ہوٹل میں ایک شاندار وینڈرز کانفرنس 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا عنوان ’’باہمی ترقی کے 60 سال‘‘ تھا۔ یہ ایک تاریخی دن اس لیے بھی تھا کیونکہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ پاکستان میں پارٹس کی مقامی تیاری کا آغاز کرنے والی پہلی کمپنی ہے جو اب ایک طویل سفر طے کر کے 200 سے زائد وینڈرز، پارٹس کے مینوفیکچررز کی فیملی بن چکا ہے جو پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے آٹو پرزے تیار کررہے ہیں۔ ملت گروپ کے چیئرمین سکندر مصطفی خان اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او راحیل اصغر نے تمام وینڈرز کو ان کی بے حد محنت، لگن اور معیار میں بہتری پر مبارک باد پیش کی جس نے ملت ٹریکٹرز اور اس کے وینڈرز کو نہ صرف پاکستان بلکہ متعدد عالمی برآمدی مارکیٹوں میں بھی کامیابی دلائی۔ ملت ٹریکٹر اور اس کے وینڈرز 60 سالہ دورانیے میں مل کر حاصل کی گئی کامیابیوں کیلئے تعریف اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن