قصور‘فیصل آباد‘اوکاڑہ( نمائندہ نوائے وقت ‘ نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) قصور خاتون‘ فیصل آباد اوباش نے دوشیزہ اور اوکاڑہ میں سکول ٹیچر کی ایک ہاتھ سے معذور 9 ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی ‘قصور سٹیل باغ قصور میں چار اوباش ملزموں نے شراب کے نشہ میں اسلحہ کے زور پر گھر میں کام کرنے والی طلاق یافتہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آبادتھانہ کر کے علاقہ میں اوباش ملزم غلام رسول اسی علاقہ کے رہائشی عباس کی جواں سال بیٹی کو ورغلا کر دربار میاں الیاس کے قریب لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیااوکاڑہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 40 ڈی کی رہائشی ایک ہاتھ سے معذور گائوں کے پرائیویٹ سکول میں 9 ویں جماعت کی طالبہ (الف) کو سکول ٹیچر زاہد شریف ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اسلحہ کے زور پر اسے زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔