ننکانہ: دکان کے تنازعہ پر فائرنگ، تشدد سے 2 افراد قتل

Jan 18, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) معمولی رنجش پر جھگڑے نے دو افراد کی جان لے لی۔ نواحی گاؤں ہفت مدر میں شمشاد نے کرایہ کی دکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے رضوان کو قتل کر دیا جس کی رنجش پر رضوان کے والد شوکت اور کزن عرفان نے تشدد کر کے شمشاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے تفتیش شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں