لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے مسلم ٹاؤن میں افتخارکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 44ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواں کوٹ کے علاقے میں تصور اور اس کی فیملی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے زیورات اور موبائل فون، ہڈیارہ میں صادق سے گن پوائنٹ پر70 ہزار روپے، موبائل فون، راوی روڈ میں عامر سے 30 ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں تیمور سے 75 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں سلمان سے 60 ہزار اور موبائل فون، شادمان میں فاروق سے20 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں سجاد سے 15 ہزار اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے ہربنس پورہ میں وسیم کے گھر سے 3 لاکھ 80ہزار روپے، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سے 3 گاڑیاں جبکہ ٹاؤن شپ، اچھرہ، شفیق آباد، کوٹ لکھپت، راوی روڈ، کاہنہ اور شاہدرہ ٹاؤن میں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔