موڑکھنڈا(نامہ نگار) نوجوان نے معمولی رنجش پر تین کم سن بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتول کے ورثاء نے مبینہ طورپرطیش میں آکر قاتل کوڈنڈے سوٹے مارمارکر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتاردیا۔ گزشتہ روز نواحی گاوں ہفت مدر کے رہائشی شمشاد نامی نوجوان نے معمولی رنجش پر رضوان کو گولیاں مارکرمارڈالا‘جس پر رضوان گروپ نے شمشاد کو ڈھونڈ کر طیش میں آکرڈنڈوں سوٹوں سے مارمارکرجان سے ماردیا بتایا جاتا ہے کہ مقتولین کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے اور شمشاد نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو بھی طلاق دیدی تھی۔
موڑکھنڈا : معمولی رنجش پر تین بچوں کاباپ قتل‘ ورثانے قاتل کو موقع پرمارڈالا
Jan 18, 2024