کوئٹہ: زرغون روڈ پر بم دھماکہ،4 بچوں سمیت9 ا فراد زخمی

Jan 18, 2024

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکے کے باعث چار بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ہے کہ دھماکا زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دھماکے میں کچرا چننے والے 4 بچے اور ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ٹراما سینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر ارباب کامران نے بتایا کہ زرغون روڈ دھماکے کے 9 زخمیوں کو ٹراما سینٹر لایا گیا ہے، زخمیوں میں 4 بچے شامل ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں