اوکاڑہ‘ مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو وائرل کرنے پر 7 افراد کیخلاف مقدمہ

Jan 18, 2024

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو پھاڑنے پر 7 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اوکاڑہ میں ن کے جلسے والے دن ملزم عمار عرف حزیفہ اپنے 6/7 ساتھیوں سے ملکر (ن) لیگ کا جھنڈا پھاڑنے کی  ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر مسلم لیگ ن کے ایک کارکن عابد محمود کی جانب سے ملزم عمار عرف حزیفہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 6/7ساتھیوں سے مل کر مسلم لیگ ن کے قائدین کو برا بھلا کہا  سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہزاروں روپے مالیت کی فلیکسز پوسٹر چوری کئے‘ ن لیگ کا جھنڈا پھاڑا۔

مزیدخبریں