شکرگڑھ میں دانیال عزیز کا جلسہ روک دیا گیا: اجازت نامہ نہیں لیا: پولیس

Jan 18, 2024

شکرگڑھ (نامہ نگار) پولیس اور انتظامیہ نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا۔ مسلم لیگی آزاد امیدوار دانیال عزیز کا شکرگڑھ شہر میں پہلا انتخابی جلسہ تھا۔ پولیس نے سٹیج اکھاڑ دیا، کرسیاں اٹھوا دیں، لائٹیں بند کروا دیں۔ ڈی ایس پی سرکل رائے احسان الٰہی نے بتایا کہ دانیال عزیزنے جلسہ کے لئے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابی جلسہ کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے بعد میں دانیال عزیز ساتھیوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے کہا کہ بغیر اجازت جلسہ نہیں کر سکتے۔ ہم کل اجازت لیکر  قانون کے مطابق دوبارہ جلسہ کریں گے۔ ہم انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔کارکنوں کے دانیال عزیز زندہ باد کے نعرے  لگائے۔کارکنوں اور ووٹروں نے دانیال عزیز پر پھول برسائے گاڑی کو پھولوں سے بھر دیا۔

مزیدخبریں