اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کے لیے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟۔