چودھری سرورکا عام انتخابات سے محض 22 دن قبل ق لیگ چھوڑنے کافیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورنے کہا ہے کہ ملک میں 8 فروری 2024ء کو شیڈول عام انتخابات سے محض 22 دن قبل ق لیگ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔ جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا زرداری وعدوں کا پاس رکھنا جانتے ہیں۔ جبکہ دیگرجماعتوں میں وعدے نہ نبھانے کارجحان دیکھا۔ مسلم لیگ ن کوچھوڑنے کے بعد واپسی کی کبھی خواہش نہیں کی۔ چوہدری شجاعت کو پہلے بتا دیا تھا ن ق لیگ سے ہاتھ کر جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن