روٹی کپڑا مکان دینے والوں نے قوم کو بھوک، افلاس، مہنگائی کے تحفے دئیے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں پرانی سیاسی جماعتیں عوام کو لوٹنے کیلئے نئے دلفریب وعدے اور نعرے دے رہی ہیں۔ روٹی کپڑا مکان دینے والوں نے قوم کو بھوک، افلاس، مہنگائی کے تحفے دیئے۔ بجلی کے یونٹ فری نوکریاں، لیبر یوتھ کارڈ، بچوں کو سکول میں لنچ دینے اور گھر بنانے کیلئے پیسے دینے، بھوک مٹاؤ پروگرام جیسے پروگرام سب فراڈ ہے جبکہ تبدیلی والوں نے ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کرتے ہوئے قرضوں کے بھنور میں پھنسا دیا اور کشکول توڑنے والوں نے کشکول کو بڑا کر دیا۔ بلاول زرداری اور شریف اینڈ کمپنی کی لفظی گولہ باری قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ اور دکھاوا ہے جبکہ انتخابات کے بعد ملکی وسائل کو لوٹنے کیلئے ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے۔ ایسے گھٹن کے ماحول میں تحریک انصاف نظریاتی ایک واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن