گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایران کے پاکستان کی حدود میں فضائی حملے کے بعد چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹرنے دورہ ایران منسوخ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دس رکنی وفد 28جنوری کو ایک ہفتے کے دورہ پر ایران جا رہا تھا مگر ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد ہم نے اپنا دورہ احتجاجاً منسوخ کر دیا ہے، احمد اکرام لون نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پاک فوج اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہے،پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں مگر اس کیلئے پاکستان اپنی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔میزائل حملے کی وجہ سے بلوچستان میں 2بچے شہید، 3زخمی ہوئے۔ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ایران کے فضائی حملے کے بعدچیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ منسوخ
Jan 18, 2024