گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 70 چوہدری تشکل عباس وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کی خدمت برسوں سے کر رہے ہیں اور یہ مشن انشاء اللہ مرتے دم تک جاری رہے گا، عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8فروری کو کامیابی ہمارے قدم چومے گی ، انتخابی نشان ’’وکٹیں ‘‘ جو الیکشن کے روز فتح کا نشان ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے کبھی حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کروں گا ، ایم پی اے منتخب ہو کر حلقے میں سڑکوں کا جال بچھا دونگا ، حلقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا ، عوام جس طرح ان سے محبت کر رہی ہے جس کا صلہ انہیں حلقے کو خوبصورت بنا کر دونگا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،کھلاڑی پورے پاکستان سے بھاری اکثریت کیساتھ سیٹیں جیتیں گے۔
عوام کی خدمت کا مشن مرتے دم تک جاری رہے گا:تشکل عباس وڑائچ
Jan 18, 2024