ووٹ کی طاقت سے عوام کی تقدیربدل دیں گے،شہریارریاض

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میدوار پی ٹی آئی حلقہ این اے 56 شہریارریاض نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے عوام کی تقدیربدل دیں گے،ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔ وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہمارا ون پوائینٹ ایجنڈا ہوگا وہ  بدھ کو ڈھوک حسو کی یو سی 6میں پارٹی  الیکشن افس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے  امیدوار پی ٹی آئی حلقہ این اے 56 شہریاریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت نے عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات مفت مہیا کی جارہی تھیں۔انصاف صحت کارڈ اس کی واضح مثال ہے۔عوام ایک بار پھر تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں تاکہ انکی محرومیوں کا خاتمہ اور انکا میعار زندگی بلند کیا جاسکے شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن میں راولپنڈی کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے کامیابی سے ہمکنار کرینگے اور ہماری جماعت ہی برسر اقتدار اکر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گی عوام آپس کی تفریق اور تقسیم سے بالاتر ہوکر انتخابی معرکے میں مینار کے نشان پر مہر لگا کر ہماری حریف سیاسی جماعتوں کے عزائم کو ناکام بنادینگے انکا کہنا تھا کہ عوام کا تعاون اور اشتراک عمل ہی ہماری کامیابی کا باعث بنے گا اور ہم اقتدار میں اکر عوام کا قرض بھی اتریں گئے اور اورانکی عزت اور توقیر کو بھی بحال کرینگے اور زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں اور قابل عمل اصلاحات بھی قوم کو دینگے  انھوں نے کہا کہ ہم قومی سیاسی دھارے میں رہ کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور قومی سوچ اور نظرئیے کو بھی پروان چڑھائیں گے

ای پیپر دی نیشن