پاکستان عالمی ریسکیو چیلنج اور ایشیاء پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز کی میزبانی کریگا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان پہلے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور ایشیاء پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز 2024ء کی میزبانی کرے گا۔ یہ اہم ا علان کمانڈر اقوام متحدہ نسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے اقوام متحدہ انسر اگ کی نئے سال کی ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس میں انسراگ علاقائی چیئرز 2024 کا باضابطہ طور پراعلان کیا گیا اور سبکدوش ہونے والی ا نسراگ علاقائی چیئرز 2023 کا شکریہ اداکیا گیا،ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم کی انسراگ سرٹیفیکیشن کو ممکن بنانے پر اقوام متحدہ انسراگ سیکرٹریٹ جنیوا، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور (اوچا)، سوئٹزرلینڈکے تعاون کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سرٹیفیکیشن کی وجہ سے پاکستان ریسکیو ٹیم نے ترکی کے زلزلے میں ریسپانس کیا اور کئی  قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔ انہوں نے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور ایشیاء پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز 2024ء کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریسکیو 1122 ٹیم جو جنوبی ایشیا میں پہلی اقوام متحدہ کی انسر راگ سرٹیفائیڈ ٹیم ہے وہ 2024 میں جنوبی ایشیاء میں ایشیائی پیسیفک چیئر کے حوالے سے ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن