گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،ظہیراحمداعوان

Jan 18, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گیس کی قیمتوں میں ہوشربا 200% اضافہ واپس لیا جائے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ کے گرمیوں میں بجلی کے بل بجلی بن کر گرائے گئے اور سردیوں میں گیس کے بل کی بمباری غریب عام آدمی گرمیوں میں بجلی بلوں کی وجہ سے بغیر پھینکے کے ازیت برداشت کرتا رہا اور اب سردیوں میں گیس کی سہولت سے بھی محروم ہوجائے گا۔نگران حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام کش پالیسیاں اپنائی جا رہی ہیں۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جائے 

مزیدخبریں